Sad shukar mere lab pe hai midhat Hussain ki
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ayan Abbas
صد شکر میرے لب پہ ہے مدحت حسین کی
زندہ رکھے گی مجھ کو مودت حسین کی
سینے پہ ہاتھ مار کے بتلا رہے ہیں ہم
کہ ہے ہمارے دل میں محبت حسین کی
چہرہ حسین کا جو محمد ہیں دیکھتے
قرآں یہ کر رہا ہے تلاوت حسین کی
پڑھ کر نماز کرتا ہے جو ماتم حسین
دراصل کر رہا ہے وہ نصرت حسین کی
اترے ہیں یہ مصلے پہ زہرا کی گود میں
تفسیر انما ہے طہارت حسین کی
ہر دور میں اٹھاتی رہی سر یزیدیت
لیکن گھٹا نہ پائی وہ عظمت حسین کی
کلمہ نبی کا پڑھتا ہے جو، آ کے وہ کرے
رکھ کر علم پہ ہاتھوں کو بیعت حسین کی
مس کر کے اس سے لاتے ہیں ہم اس لیے کفن
دیتی ہے زندگی نئی تربت حسین کی
ہو جائے گی خدا سے ملاقات پھر تیری
منت میں مان لے تو زیارت حسین کی
دشمن علی کے جا نہیں سکتے جناں اسد
کیونکہ ہے ملکیت میں یہ جنت حسین کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.