Hamara rishta hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shadman Raza
کشتیء دین خدا کا نا خدا حسین
یا حسین یا حسین حسین حسین
ہمیں نہ جاہ و سلطنت نہ تخت و تاج چاہیےء
بلند تاج و تخت سے مگر مزاج چاہئے
شہید کربلا کا بس دلوں پہ راج چاہیےء
یا حسین یا حسین حسین حسین
ہمارا رشتہ حسین سے ہے
بس ایک رشتہ حسین سے ہے
ظہیر و مسلم ابنِ اوسجا حبیب کی طرح
جنابِ حر اور جون کے نصیب کی طرح
ہمیں یہ فخر ہے کہ حضرتِ حبیب کی طرح
ہمارا رشتہ حسین سے ہے
بس ایک رشتہ حسین سے ہے
ہے کون اپنا چارہ گر حسین ہے حسین ہے
ہے کون ہم سے با خبر حسین ہے حسین ہے حسین ہے
ہے کون اپنا راہ بر حسین ہے حسین ہے حسین ہے
ہے کون دل میں جلوہ گر حسین ہے حسین ہے حسین ہے
ہمارا رشتہ حسین سے ہے
بس ایک رشتہ حسین سے ہے
ہر ایک سمت دہر میں ہے یا حسین کی ندا
ہر ایک قوم کی ہر ایک دیں کی بھی ہے صدا
کمال تو یہ ہے کہ بت پرست بھی یہ بول اٹھا
ہمارا رشتہ حسین سے ہے
بس ایک رشتہ حسین سے ہے
ہمارا چارہ گر نہیں کوئی حسین کے سوا
ہمارا با خبر نہیں کوئی حسین کے سوا
ہمارا راہ بر نہیں کوئی حسین کے سوا
ہمارا رشتہ حسین سے ہے
بس ایک رشتہ حسین سے ہے
یہ وہ حسین ہے ملا ہے جس کو دوش مصطفیٰ
یہی وقار عرش ہے یہی ہے ناز کبریاء
انا من الحسین کہہ کے یہ نبی نے کہہ دیا
اسی سبب سے آج ہم بھی دے رہے ہیں یہ صدا
ہمارا رشتہ حسین سے ہے
بس ایک رشتہ حسین سے ہے
حسین کو دلوں میں تم بٹھالو اے حسینیوں
حسین کو نظر میں تم بسالو اے حسینیوں
یہ کہہ کے اپنا دہر کو بنالو اے حسینیوں
ہمارا رشتہ حسین سے ہے
بس ایک رشتہ حسین سے ہے
سماں سے لے کے تا سمک حسین ہی حسین ہو
زمیں سے آسماں تلک حسین ہی حسین ہو
جہاں جہاں فلک فلک حسین ہے حسین ہو
ہمارا رشتہ حسین سے ہے
بس ایک رشتہ حسین سے ہے
جہاں پہ غم حسین کا وہاں پہ بھی سیاستیں
جہاں پہ غم حسین کا وہاں پہ بھی کدورتیں
خدا کے واسطے مٹا دو دل کی یہ غلاضتیں
منافقت کو چھوڑ کر پیک زباں یہی کہے
ہمارا رشتہ حسین سے ہے
بس ایک رشتہ حسین سے ہے
رہیں گے یوم حشر بھی وہی تو لوگ شادماں
غمِ حسین میں جو کر رہے ہیں نالہ و فغاں
اے ماجد اپنے پاس آنا پاے گا غمِ جہاں
ہمارا رشتہ حسین سے ہے
بس ایک رشتہ حسین سے ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.