La Raib Saadat Hai Khidmat Ali Akbar Ki
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s)
لاریب سعادت ہے خدمت علی اکبر کی
ہم سب کی عبادت ہے مدحت علی اکبر کی
قرآں تو نہ لاتے تھے جبریل امیں لیکن
وہ دیکھنے آتے تھے صورت علی اکبر کی
اللہ کے بعد ان کا تکبیر میں نام آیا
تاحشر اذاں میں ہے شرکت علی اکبر کی
تعظیم سے اک بوسہ پیشانی پہ دیتے تھے
جب دیکھتے تھے سرور صورت علی اکبر کی
اسلام کا بچپن تھا اور ان کی جوانی تھی
ہے دیں کے تحفظ میں محنت علی اکبر کی
لاریب علی اکبر شبیر کی دولت ہیں
اور دین پیمبر ہے دولت علی اکبر کی
قرآن کی صورت ہے کلمہ ہے شہادت کا
ہے دین شجاعت میں بعثت علی اکبر کی
بھر پور جوانی میں قائم جو رہے حق پر
اللہ نے دیکھی ہے قدرت علی اکبر کی
جز کار نبوت کے ملتی ہے پیمبر سے
صورت علی اکبر کی سیرت علی اکبر کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.