Abbas Ki Aamad
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Joan Rizvi
تیری آمد کی خوشی ایسے منائی عباس
منقبت تیری سکینہ کو سنائی عباس
آپ کے در پہ جبیں جس نے جھکائی عباس
مل گئی عرش تلک اس کو رسائی عباس
آپ نے منگتوں کی اوقات بڑھائی عباس
لے کے اللہ سے ہر چیز دلائی عباس
والقمر پڑھتے ہوئے شمس امامت نے ہے کی
تیرے آنے پہ تری مدح سرائی عباس
یہ تو بالکل ہے علی، دیکھتے ہی کہنے لگے
تیری تصویر جو نبیوں کو دکھائی عباس
اک طرف روضہ شہ ایک طرف روضہ ترا
درمیاں دونوں کے ہے ساری خدائی عباس
ایسی ہیبت تھی کہ پانی کو پسینہ آیا
جب نظر آپ نے پانی سے ملائی عباس
شام کے سورما اس ڈر سے نہیں سوتے تھے
آ نہ جائے کہیں شبیر کا بھائی عباس
فاطمہ زہرا نہ بخشیں گی قیامت میں اسے
آپ کی شان ہے جس نے بھی گھٹائی عباس
ہاتھ ملنے کی بھی مہلت نہ ملی اس کو اسد
لڑ گئے اس طرح باطل سے لڑائی عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.