Bain ul Haramain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Sajjad Ashraf Naqvi
بس اسی سوچ میں بیٹھا ہوں میں بین الحرمین
اس سے آگے بھی کہیں ہے کوئی حد قوسین
اک طرف سجدے میں سر ایک طرف سجدے میں دل
اک طرف حضرت عباس ہیں اک سمت حسین
اتنا پاکیزہ مصلی ہے دیار شبیر
سر بہ سجدہ نظر آتے ہیں جہاں پر کونین
جو ہے قرآن، وہی آل محمد کا بیان
میں تو بس اتنا ہی سمجھا ہوں حدیث ثقلین
عرش پر پہنچے نبی، فرش پہ اترا ہے خدا
ایک معراج نبی، ایک ہے معراج حسین
ایک ہی در سے شفا لیتی ہے مخلوق خدا
ایک ہی در ہے جو کرتا ہے علاج دارین
حسن الفاظ بڑھا، ذکر حسیں ہونے لگا
جب ادا میرے لبوں سے ہوا نام حسنین
جانے کیوں لوگ یہ سمجھے کہ خدا لکھا ہے
یاعلی میں نے لکھا ڈال کے جب بھی واوین
دامن کون و مکاں نور علی بھر جائے
جھاڑ دیں حضرت عباس جو اپنی نعلین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.