Sher-e-Murtaza Ghazi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Syed Zair Naqvi
علی ہیں شیر خدا، شیر مرتضی غازی
وفا کے ملک کا تنہا ہے کبریا غازی
وہ جس کے نقش قدم پر سجود واجب ہیں
علی کا نقش مکرر ہے باخدا غازی
نبی، امام نہیں تو مگر یہی سچ ہے
تری بلندی کی شاہد ہے سیدہ غازی
ترا نسب ہے علی لاشریک تیری ادا
تری طرح کوئی ہوگا نہ ہو سکا غازی
دعائے فاطمہ صورت علی ولی جیسی
حسن حسین کی سیرت کی انتہا غازی
قلندری کے قبیلے کا معجزہ بھی ہے تو
ولایتوں کے عقیدے کی انتہا غازی
یہ تیرا کالا علم ہر خوشی کا محور ہے
تو مشکلوں کا وسیلہ ہے باخدا غازی
جلال کبریا کہتے ہیں مرتضی کو بتول
جلال حیدر کرار بن گیا غازی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.