Hussain Rehta Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Syed Muhammad Shah
دل بتول کے اندر حسین رہتا ہے
جہاں خدا ہے وہیں پر حسین رہتا ہے
خدا کا اس سے بڑا اور فخر کیا ہوگا
کے اس کے سجدے میں شب بھر حسین رہتا ہے
رسول عرش پہ جاتے ہیں جس سے ملنے کو
اسے زمیں پہ بلا کر حسین رہتا ہے
خدا تلک ہو رسائی ہر ایک بندے کی
اسی لیے تو زمیں پر حسین رہتا ہے
میری نماز سے اس کو نکالنے والو
نبی کے سجدوں میں اکثر حسین رہتا ہے
وہ جس کا لوح پہ کوئی پسر لکھا ہی نہیں
اسے بھی سات دلا کر حسین رہتا ہے
بتا رہا ہے یہ رومال فاطمہ کا سوال
ہمارے اشکوں کے اندر حسین رہتا ہے
اذان دے کے جہاں کو بتا گئے اکبر
میان اللہ اکبر حسین رہتا ہے
ہیں مسجدوں کے برابر میں ہی عزاخانے
خدا کے گھر کے برابر حسین رہتا ہے
نماز شب میں سکوں مانگنا بتاتا ہے
بنا سکینہ کے مضطر حسین رہتا ہے
ہر ایک سوچ کے بیمار سے کہو محسن
حدود عقل سے باہر حسین رہتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.