Sana e Zainab
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Hamza Rizvi
مرے لبوں پہ ہے جو آپ کی ثنا زینب
کرم ہے غازی کا شبیر کی عطا زینب
مفسروں سے نہ تفسیر ہو سکی جس کی
حسینیت ہے وہ آیت تو ترجمہ زینب
خدا سے مانگا ہے سجدوں میں خود انہوں نے تجھے
علی سے پوچھے کوئی تیرا مرتبہ زینب
وہ تخت شام کے حاکم کو ناز تھا جس پر
وہ تخت آپ نے تختہ بنا دیا زینب
تو ٹھیک کرتی ہیں چادر کو سر پہ عورتیں سب
جو تیرا ہوتا ہے مجلس میں تذکرہ زینب
اٹھاؤں سر میں تیری بارگاہ میں کیسے
یہاں ادب سے کھڑے ہیں خود انبیا زینب
ہے ماتمی کوئی مشکل، پکار بی بی کو
حسین کہتے تھے مشکل میں خود بھی یا زینب
سفر جو شام کا دیکھا تو ہاجرہ بولیں
خدا کا کام تھا جو آپ نے کیا زینب
تمہارے اشک سلونی کی دے رہے تھے صدا
حسین کیا ہے کوئی تم سے پوچھتا زینب
پڑھو جو غور سے قرآن کربلا تو اسد
ورق ورق پہ ملے گا لکھا ہوا زینب
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.