Moajza Zainab
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Rizwan Zaidi, Sajjad Zaidi, Meesam Zaidi
فقط دکھایا ہے تو نے یہ معجزہ زینب
کہیں علی ہے کہیں پر ہے فاطمہ زینب
بیان کیسے ہو شہزادی تیری شان تجھے
خدا کے چہرے نے خود فخر سے کہا زینب
پئے مدد ترے اٹھارہ بھائی آ پہنچے
جو مشکلوں میں کبھی میں نے کہہ دیا زینب
تو اس محل کی مکیں ہے قسم طہارت کی
جہاں پہ رہتی ہے پہرے پہ انما زینب
جو منکران شہ لافتی ہیں دنیا میں
انہیں کرے گی زمانے سے لاپتہ زینب
لکھا ہے خاک پہ بیعت، پھر اس کو پیروں سے
مسل کے خاک میں تو نے ملا دیا زینب
اندھیرے شام کے جس نے مٹا دیئے یکسر
خدا کے دیں کو وہ تو نے دیا دیا زینب
بیان شان تری کوئی کر نہیں سکتا
ترا غلام شجاعت کا ہے خدا زینب
جہاں میں ماتمی سر یوں اٹھا کے چلتا ہے
تمہارے در پہ جو سر کو جھکا دیا زینب
بقائے سجدہ شبیر کی جو بات چلی
جبیں نے چوم لئے تیرے نقش پا زینب
سند یہ کافی ہے بی بی تری سخاوت پر
قصیدے پڑھتی ہے خود تیرے ھل اتی زینب
سلام کرتی ہے تجھ کو نماز یہ کہہ کر
عزا کو تو نے عبادت بنا دیا زینب
یہ احترام یہ ہیبت عجیب ہے بی بی
زبان کانپ گئی جب کبھی کہا زینب
امام ہوتے ہوئے اس سے مشورہ لے کر
حسین نے یہ بتایا ہے عالمہ زینب
یزید کانپ گیا اور جھوم اٹھا خدا
ترے خطاب کا لہجہ کمال تھا زینب
دعائیں دیتا ہے غازی بھی تیرے اشہر کو
کئے ہیں شعر وہ تو نے اسے عطا زینب
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.