Beriyan Hata Do
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Kazim (a.s) recited by Syed Mudassar Mehdi
میت سے مولا کاظم کے بیڑیاں ہٹا دو
ہو پاس گر نبی کا اس کو کفن اڑھا دو
ہارون کا حکم یہ لایا تھا ابن خالد
قیدی کی جو غذا ہے اس میں زہر ملا دو
برساؤ لاٹھیاں سب کہتا تھا ابن شاہک
کار نبی کا لوگوں کاظم کو سب صلہ دو
قیدی کا لاشہ کاندھے پہ لانے والے بولے
پل آگیا ہے میت کاندھے سے اب گرا دو
کاظم کے پاس زینب، کلثوم آگئی ہیں
بغداد والوں مجمع لوگوں کا اب ہٹا دو
برسوں کے بعد کاظم آخر رہا ہوئے ہیں
یہ خبر شام جا کر زندان میں سنا دو
کہتیں تھیں فاطمہ یہ کاظم کی کھول بیڑی
محمود آج اپنی منت خود ہی بڑھا دو
زندان کی گھٹن سے کہتے تھے رو کے کاظم
کہنا گھٹن ہوا سے میرا رضا بلا دو
اشکوں سے اپنے ہادی ہے باوضو مدثر
آجاؤ سسکیوں اب فرش عزا بچھا دو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.