Maula Raza Ke Baba Dunya Se Ja Rahe Hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Kazim (a.s) recited by Abbas Kareem
مولا رضا کے بابا دنیا سے جا رہے ہیں
مظلوم کا جنازہ مزدور لا رہے ہیں
بغداد کا جو پل ہے اس پر رکھی ہے گٹھڑی
میت پہ رونے والا وارث نہیں ہے کوئی
اس حال پر پرائے آنسو بہا رہے ہیں
پندرہ برس رہے ہیں زنداں میں مرے مولا
سرور کی لاڈلی کا پڑھتے رہے ہیں نوحہ
مرتے ہوئے بھی ان کا نوحہ سنا رہے ہیں
ایسا اثر دکھایا ہارون کے زہر نے
زنجیر میں الجھ کر اترے بدن کے ٹکڑے
میت نہیں کفن میں ٹکڑے اٹھا رہے ہیں
پچیسویں رجب کو ٹوٹی عجب قیامت
ہے ساتویں علی کی دنیا سے آج رخصت
جنت میں فرش ماتم حیدر بچھا رہے ہیں
دو بیٹیوں کی ہائے قسمت ہے ایک جیسی
رو بھی نہیں سکی ہیں میت پہ وہ پدر کی
سیدانیوں کو ظالم کتنا ستا رہے ہیں
کاظم کی لاش ہائے جس وقت پل پہ پہنچی
رونے کو آگئی تھی پہلو شکستہ بی بی
لے کر بہن کو اپنی عابد بھی آ رہے ہیں
ازلان اعظمی جب میں کاظمین پہنچا
دیکھا کریم میں نے مولا کا قید خانہ
اب تک وہی مناظر مجھ کو رلا رہے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.