Hamara ansu hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Irfan Hussain
جو جاتی ہے مجلس میں ماں سیدہ
وہ رو رو کے دیتی ہے ہم کو صدا
میری آرزو شیون و شین ہے
ہمارا آنسوں حسین حسین ہے
محمد کے دل کا یہی بین ہے
ہمارا آنسوں حسین حسین ہے
دل فاطمہ کا یہی بین ہے
ہمارا آنسوں حسین حسین ہے
یہ تیری شہادت ہے کتنی عظیم
کہ کہنا پڑا رب کو تو ہے کریم
امامت کی تو زیب ہے زین ہے
ہمارا آنسوں حسین حسین ہے
شہادت کا جس دم سنا واقعہ
تڑپ کر یہ آدم نے رب سے کہا
یہ دل میرا رونے کو بے چین ہے
ہمارا آنسوں حسین حسین ہے
اللّٰہ کوئی غم نہ دے
سواے غمِ حسین
ہوے خلق کو رونے کو روتے ہیں ہم
ان اشکوں کو چہروں سے دھوتے ہیں ہم
نجات آنسوؤں کے ہی ماں بین ہے
ہمارا آنسوں حسین حسین ہے
ستمگر سے زہرا نے رو کر کہا
تو سوکھے گلے پر نہ خنجر چلا
یہ سبط نبی شان حرمین ہے
عطش کی ہے شدت ہے سوکھا گلا
یہی ذبح کرتا ہے کیوں بے خطا
لب فاطمہ پر یہی بین ہے
ہمارا آنسوں حسین حسین ہے
لگی آگ خیموں میں بعد پدر
ہے سجاد غش میں پڑے خاک پر
سکینہ کے ہونٹوں پہ یہ بین ہے
ہمارا آنسوں حسین حسین ہے
طمانچے ستمگر نے مارا حسین
سکوں ہے نہ دن میں ہے راتوں کو چین
سکینہ کی آنکھیں ہے اور رین ہے
ہمارا آنسوں حسین حسین ہے
دل ہاشمی کی ہے یہ عرض غم
کہ روضے پہ روتے ہوےَ نکلے ہم
لبوں پر جو عرفان کے بین ہے
ہمارا آنسوں حسین حسین ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.