Kaise yeh haal dard o alam hum karein bayaan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Qaiser Abbas
کیسے یہ حال درد و الم ہم کریں بیاں
اہل ستم نے توڑ دیں زہرا کی پسلیاں
محسن کو قتل کر دیا در بھی جلا دیا
زہرا جھلس کے رہ گئیں شعلوں کے درمیاں
زینب لپٹ کے روتی رہی ماں کی لاش سے
یثرب میں گونجتی رہی حسنین کی فغاں
مظلومہ کا جنازہ اٹھایا جو رات میں
زہرا کے گھر میں چھا گئیں یکدم اداسیاں
ظالم سے رات بھر یوں چھپاتے رہے علی
بنت نبی کی قبر کا اب تک نہیں نشاں
یارب یہ ظلم کیسا ہوا ہے بتول پر
اب تک سنائی دیتی ہیں یثرب سے سسکیاں
رضوان لکھ کے حالت دربار رو پڑے
زہرا وہاں کھڑی رہیں بیٹھے تھے سب جہاں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.