Tera Rajab Ko Aaya Ali Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sarwar Raza Karbalai
تیرہ رجب کو آیا علی ہے
دیوار کعبہ ہنس کر کھلی ہے
کعبے میں جس دم مولا جو آئے
بت کہہ کے بھاگے آیا علی ہے
زیر زمیں سے عرش علا تک
ہر جا پہ دیکھو شیر جلی ہے
دیکھی سخاوت حاتم یہ بولا
سب سے بڑا یہ جگ میں سخی ہے
بولے پیمبر سن لے خدائی
میرا یہ بھائی میرا وصی ہے
دیکھا ہے میں نے سجتی سنورتی
تیرہ رجب کو ہر اک گلی ہے
سیف اللہ بھی ہیں یداللہ بھی ہیں
نازاں خود ان پر رب جلی ہے
آصف یا سرور تیرے گداگر
کہتے ہیں دونوں حق کا ولی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.