Khaima Zan Hain Yeh Jina Do Haram Ke Darmiyan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Mir Hasan Mir
خیمہ زن ہیں یہ جناں دو حرم کے درمیاں
عاشقوں کے کارواں ہیں دو حرم کے درمیاں
آسماں والے کہاں ہیں دو حرم کے درمیاں
دو جہاں کے دو جہاں ہیں دو حرم کے درمیاں
جس محمد سے یہاں چاہیں ملاقاتیں کریں
آئیے اس عرش پر اللہ سے باتیں کریں
ہیں ایک طرف عباس تیرے
اور ایک طرف ہیں مولا حسین
اے ارض یقیں کعبے کی زمیں
کہتی ہے تجھے کعبہ قوسین
یہ زمیں چاند ستاروں کی جبیں لگتی ہے
کہکشاں اس کے تصدق میں حسیں لگتی ہے
لامکانی کی حدوں سے یہ قریں لگتی ہے
یہ تو قوسین سے آگے کی زمیں لگتی ہے
جو عرش پہ تھا پہنے نعلین
اس نے بھی اتاری ہے نعلین
ہاں بولنے لگتی ہے خاموشی جذبات یہاں
عشق کی جاری ہے صدیوں سے عبادات یہاں
سارے عاشق ہمیں مل جاتے ہیں اک ساتھ یہاں
اور نبیوں سے بھی ہوتی ہے ملاقات یہاں
آدم بھی یہیں عیسی بھی یہیں
ملتے ہیں یہیں پر ذوالقرنین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.