Aisay Hum Saqi e Kausar Ki Taraf Dekhtay Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ایسے ہم ساقیء کوثر کی طرف دیکھتے ہیں
جس طرح پیاسے سمندر کی طرف دیکھتے ہیں
یاد آتا ہے ہمیں تیرہ (13) رجب کا منظر
جب بھی اللہ تیرے گھر کی طرف دیکھتے ہیں
خود سمجھ جاتا ہے مالک کا اشارہ مالک
بس علی مالک اشتر کی طرف دیکھتے ہیں
آیتیں ہوں یا محمد ہوں اماں کی خاطر
فاطمہ زہرا کی چادر کی طرف دیکھتے ہیں
جب نصیری میرے مولا کو خدا کہتا ہے
ہنس کے سلمان ابوذر کی طرف دیکھتے ہیں
حوصلہ اپنا بڑھانے کے لیے مشکل میں
انبیا خود علی اصغر کی طرف دیکھتے ہیں
رک جا اے موت زیارت کا مزہ لینے دے
ہم ابھی چہرہ حیدر کی طرف دیکھتے ہیں
لفظ خود آل محمد کی ثناء میں اکبر
جوڑ کر ہاتھ سخنور کی طرف دیکھتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.