Kaisa yeh ghul macha hai Ilahi Furat par
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Zia Rizvi, Askari Hasan Zaidi
کیسا یہ غل مچا ہے الہی فرات پر
مارا گیا حسین کا بھائی فرات پر
آیا نظر نہ جبکہ علم غش ہوئے حسین
جب دیکھنے کو چشم اٹھائی فرات پر
بیٹا پدر کو لے چلو اپنے چچا کے پاس
بھائی نے کافی دیر لگائی فرات پر
کیوں شور اٹھ رہا ہے ترائی سے بار بار
اکبر چلو کریں تو رسائی فرات پر
عمو تو خیریت سے ہیں بتلائیے پھوپھی
بابا گئے ہیں دیتے دہائی فرات پر
دریا کی سمت دیکھو کہ زینب نے یہ کہا
بھائی سکینہ تو نہیں آئی فرات پر
غربت میں پائے کیا کریں دولت بنین کی
بتیس سال بعد گنوائی فرات پر
سوز الم سے اٹھتا رہے گا دھواں انیس
پانی نے ایسی آگ لگائی فرات پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.