Hum To Gham e Hussain Manayenge Raat Din
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Syed Ali Naqvi
ہم تو غم حسین منائیں گے رات دن
اور ذکر کربلا کا سنائیں گے رات دن
تم جس طرح بھی چاہو ہمیں روکتے رہو
ہم تو عزا کا فرش بچھائیں گے رات دن
قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے
نعرہ یہ حق کا ہم تو لگائیں گے رات دن
عباس نے دیا ہے جو درس وفا ہمیں
ہم وہ وفا کی رسم نبھائیں گے رات دن
کتنی تھی دردناک سکینہ کی بے بسی
اس غم میں آنسوؤں کو بہائیں گے رات دن
صغری کی تھی فغاں میرے بابا اب آپ کی
فرقت میں ہم بھی چین نہ پائیں گے رات دن
بیمار کربلا تیری ہر بے کسی کا ہم
کر کر کے ذکر سب کو رلائیں گے رات دن
اکبر کے اور عون و محمد کے بھی صدمے
زینب کی ناتوانی بڑھائیں گے رات دن
ششماہہ پیاسا تیر ستم سے ہوا شہید
یہ داستان ظلم بتائیں گے رات دن
چھینی ہے جس نے زینب دلگیر کی چادر
پتلا بنا کے اس کا جلائیں گے رات دن
لعنت یزید اور ہو شمر لعین پر
ہم اپنا ورد اس کو بنائیں گے رات دن
احمد کی نواسی ہی تو ہیں ام المصائب
یہ تازیانہ امتی کھائیں گے رات دن
زاہد حسینیت کے جو دشمن جہاں میں ہیں
ان سب یزیدیوں کو مٹائیں گے رات دن
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.