Aahista se barchi ko nikalo mere baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Syed Wajhi Hasan Zaidi
آہستہ سے برچھی کو نکالو میرے بابا
دم سینے میں گھٹتا ہے سنبھالو میرے بابا
آپ آئے ہیں ہمت نہیں تعظیم کو اٹھوں
زخمی ہوں بہت کس طرح تسلیم کو اٹھوں
مجبور ہوں تسلیم وداع لو میرے بابا
دن ختم ہوئے بس رہی دل میں یہی حسرت
حاصل نہ ہوئی آپ کی خدمت کی سعادت
شرمندہ ہوں دامن میں چھپا لو میرے بابا
برچھی کی اذیت سے بدن کانپ رہا ہے
آنکھوں میں اندھیرا ہے دہن کانپ رہا ہے
ممکن ہو تو سینے سے لگا لو میرے بابا
معلوم ہے خود آپ کی حالت بھی خستہ
لاشہ میرا تم سے نہیں اٹھ پائے گا مولا
گر ہو سکے عمو کو بلا لو میرے بابا
تڑپیں گے حرم خیمے میں جب جائے گا لاشہ
بس دینا تسلی انہیں خود آپ نہ رونا
اب آپ یہیں اشک بہا لو میرے بابا
میں بول کے آیا تھا وطن آؤں گا لینے
میں جا نہیں پایا تو وہ ناراض ہے مجھ سے
صغری کو کسی طرح منا لو میرے بابا
رخصت کی گھڑی آ گئی اس ارض بلا سے
یاسر کہا اکبر نے شہہ کرب و بلا سے
ہمشکل پیمبر کو اٹھا لو میرے بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.