Makan hast, koi lamakan sanwarta hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General
مکان ہست، کوئی لامکاں سنوارتا ہے
یہ خاک وہ ہے جسے آسماں سنوارتا ہے
ہمارے ساتھ عجب ہیں معاملے اس کے
یہاں بگاڑ کے رکھتا، وہاں سنوارتا ہے
کوئی بھی کام سلیقے سے کب کیا ہم نے
ہمارے کام کوئی ناگہاں سنوارتا ہے
نشاط شعلہ ہے اک آنی جانی کیفیت
چراغ عشق کو اس کا دھواں سنوارتا ہے
یہ حسن ریختہ ہرگز نہیں ہمارا کمال
یہ رنگ، سلسلہ رفتگاں سنوارتا ہے
جگر کے خوں سے ہے مشاطگی حرف و بیاں
کہ زلف شعر، لہو کا زیاں سنوارتا ہے
ہمارے سینے کو تمغہ ہے داغ وحشت عشق
یہ داغ وہ ہے جو نام و نشاں سنوارتا ہے
بہت اجاڑ تھی مقتل کی سرزمین مگر
اسے دوبارہ کوئی نوجواں سنوارتا ہے
اسے خبر ہے کہ مشکل پسند ہے یہ فقیر
وہ جانتا ہے اسے امتحاں سنوارتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.