Jab dekha khoon mein tar lasha e Hasan ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s)
جب دیکھا خون میں تر لاشہء حسن کو
بہنیں تڑپ کے روئیں شہزادہء امن کو
دل تھام کے حسن نے زینب کو ہے پکارا
بابا کے بعد سایہ اٹھتا ہے اب ہمارا
قسمت میں تیری زینب رونا ہے پنجتن کو
شبیر کو بلا کے سینے سے ہے لگایا
بوسے دیے گلے پر اشکوں کو ہے بہایا
پیاسا ذبح یہ ہوگا معلوم تھا حسن کو
جب لاشہء حسن کو تیروں نے ہے چھپایا
چہرے کا رنگ بدلا آنکھوں میں خون آیا
آیا جلال ایسے عباس کے بدن کو
پیاسے گلے پہ بھائی خنجر تیرے چلے گا
پامال ہوگا لاشہ ہائے کفن نہ ملے گا
نیزوں پہ دکھائیں گے سر کاٹ کے بہن کو
بعد حسن کے شاہ کو کربل کی یاد آئی
آنکھوں میں آئی جسے زینب کی بے ردائی
محسوس کر رہے تھے بازار میں بہن کو
میت سے لپٹ کر یہ شبیر نے پکارا
مظلوم میرا بھائی کیوں بے خطا ہے مارا
رنگین کیا خوں سے مظلوم کے کفن کو
زہرا تیری دعا سے ماتم سدا رہے گا
ماتم کے دشمنوں کا سینہ یوں ہی جلے گا
ذیشان دے گا پرسہ زہرا تیرے چمن کو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.