Koi To Bulaye Mujh Ko Keh Ke Sakina Baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Chakwal Party
کوئی تو بلائے مجھ کو کہہ کے سکینہ بابا
تیرے بعد نا جانے کیا کیا مجھے نام ملا بابا
اس دل میں بنا لی بابا اک قبر تیری بیٹی نے
دفنا دیتی ہوں اس میں ہر درد چھپا کر اپنے
پر تجھ سے جدا رہنے کا نہیں درد چھپا بابا
سینے پہ سلاتے تھے تم مجھے بابا لوری دے کر
یہاں لوری طمانچوں کی ہے اور خاک پہ اب ہے بستر
اک آخری بار مجھے تو سینے سے لگا بابا
ہیں باغی مارو ان کو بازار میں جب یہ بات ہوئی
خوں سے بھر گئی دیواریں پتھروں کی یوں برسات ہوئی
کوئی ریت گرم کوئی پانی ہائے پھینکتا تھا بابا
رو رو کے جسے مانگا تھا دن رات نماز شب میں
وہ بیٹی رہ گی تنہا نہ بابا رہی وہ سب میں
کانوں سے خون رواں ہے دوں کس کو صدا بابا
بابا بابا رو رو کر سب حال سنایا اس نے
جس وقت پدر کے سر کو سینے سے لگایا اس نے
ذیشان رکی سانسیں اور ہونٹوں پے رہا بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.