Karoon main kaise ada shukriya Hussain tera
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s)
کروں میں کیسے ادا شکریہ حسین ترا
میں کر رہا ہوں ثنا شکریہ حسین ترا
وہ تیرا آخری سجدہ بچا گیا توحید
یہ کہہ رہا ہے خدا شکریہ حسین ترا
فقط میں خاک تھی، خاک شفا بنایا مجھے
پکاری کرب و بلا شکریہ حسین ترا
نماز پڑھنے کو، جاتے ہوئے مصلے پر
کہا کرو یہ سدا شکریہ حسین ترا
پہنچ کے کربلا، مولا حسین کے در پر
میں یہ ہی کہہ کے جھکا شکریہ حسین ترا
سوائے غم کے تیرے، مجھ کو اس زمانے میں
کوئی بھی غم نہ ملا شکریہ حسین ترا
جو میں نے خون بہایا، تو مادر شہ کی
ہوئی نصیب دعا شکریہ حسین ترا
ہے کائنات میں انسانیت تیرے دم سے
تو سب پہ فرض ہوا شکریہ حسین ترا
بروز حشر ہوا اس کا شاکروں میں شمار
جو شخص کرتا رہا شکریہ حسین ترا
کرم یہ دیکھ لو راقب، حسین کا مجھ پر
میں شعر کہنے لگا شکریہ حسین ترا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.