Adab se rakhi jo khak e shifa musallay par
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s)
ادب سے رکھی جو خاک شفا مصلے پر
تو یاد آگئی کرب و بلا مصلے پر
خدا کی ذات کو راضی جو تم نے کرنا ہو
عزا حسین کی کر دو بپا مصلے پر
وہ جس کے دل میں نہیں حب اہل بیت رسول
اسے نہ ہوگا کوئی فائدہ مصلے پر
خدا کی یاد میں شامل ہوئی حسین کی یاد
بچھایا میں نے جو فرش عزا مصلے پر
جو یاد آیا مجھے تیرا آخری سجدہ
بلک بلک کے میں رونے لگا مصلے پر
میرے نصیب میں ہو جائے کربلا کا سفر
خدا سے مانگی فقط یہ دعا مصلے پر
نماز اس کو ہی دیتی ہے فائدہ راقب
وہ جس نے نام علی لے لیا مصلے پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.