Mustaqil yeh ata Hussain ki hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s)
مستقل یہ عطا حسین کی ہے
ان لبوں پر ثناء حسین کی ہے
میں بھی کرتا ہوں ماتم زنجیر
مجھ کو حاصل رضا حسین کی ہے
پھر نہ چل اس پہ، اے عدوئے حسین!
یہ زمین خدا حسین کی ہے
میرے اصغر کو غور سے دیکھو
اس میں ساری ادا حسین کی ہے
سارے عالم کی ہے بقا شبیر
اور زینب بقاء حسین کی ہے
اس کو محشر کا کوئی خوف نہیں
جس کے دل میں ولا حسین کی ہے
مجھ سے کہنے لگی خدا کی کتاب
مجھ میں ساری ثنا حسین کی ہے
مر گیا ہے حسین کا دشمن
دیکھ مجلس بپا حسین کی ہے
کربلا جا کے دیکھ لو راقب
پھیلی ہر سو ضیاء حسین کی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.