Nok e Neza Pe Bhi Quran Sunane Wale
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s)
نوک نیزہ پہ بھی قرآن سنانے والے
کتنے قادر ہیں محمد کے گھرانے والے
چودہ صدیوں سے کبھی ذکر تیرا رک نہ سکا
دب گئے خاک میں یہ ذکر دبانے والے
جی تو چاہتا ہے کہ میں چوموں تیرے قدموں کو
کتنا خوش بخت ہے تو، کربلا جانے والے
تو بھلے علم کی معراج بھی کر لے واعظ
تیرے ادراک میں حیدر نہیں آنے والے
غیر کے در پہ بھلا سر کو جھکائیں کیسے؟
سر در آل محمد پہ جھکانے والے
تیرے صدقے میں ہی اسلام ملا ہے سب کو
کربلا اپنے ہی ٹکڑوں سے سجانے والے
فکر فتووں کی کریں گے نہ کبھی اے مولا
خوں بہائیں گے تیرے غم میں بہانے والے
تم جلاتے ہو فقط اس لیے غازی کا علم
تم میں باقی ہیں ابھی زخم پرانے والے
عشق حیدر کا سمندر تو ہے ایسا جس سے
پار ہوتے ہیں فقط ڈوب کے جانے والے
مدح شبیر کرو کھل کے جہاں میں راقب
یہ نہ سوچو کہ کہیں گے کیا زمانے والے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.