Kaise batlaun jahan walo ke kya sajday mein hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Karbala
کیسے بتلاؤں جہاں والو کہ کیا سجدے میں ہے
چوکھٹ شبیر پر سجدہ میرا سجدے میں ہے
جس جگہ پر آخری سجدہ کیا شبیر نے
زندگی اب تک وہاں پر باخدا سجدے میں ہے
سیدہ کی پاک چوکھٹ پر تم آ کر دیکھ لو
عصمتیں جھکتی ہیں ہر سو اور حیا سجدے میں ہے
کر دیا شبیر نے ایسا کرم اس پر کہ بس
کربلا کی خاک اور خود کربلا سجدے میں ہے
کربلا میں یوں نبھائی تھی وفا عباس نے
چودہ صدیوں بعد بھی اب تک وفا سجدے میں ہے
بغض حیدر ہو اگر دل میں تو ہے سجدہ حرام
عشق حیدر ہو جو دل میں تو مزہ سجدے میں ہے
یہ دیار کربلا ہے یاں ادب سے چل ذرا
ہر نبی راقب یہاں پر جابجا سجدے میں ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.