Khuda e Sabr o Wafa Rab e Mumkinaat Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s)
خدائے صبر و وفا رب ممکنات حسین
تیرے کرم سے ہی قائم ہے کائنات حسین
میں سب سے پہلے سوئے لامکاں کو نکلوں گا
پھر اس کے بعد ہی سوچوں گا تیری ذات حسین
ہر ایک فکر میں فکر حسین لازم ہے
ہر ایک بات میں واجب ہے تیری بات حسین
تو چاہے جس کو بقا دے تو چاہے جس کو قضا
ہے تیرے ہاتھ میں ہی موت اور حیات حسین
میں ان کی شان میں دیوان لکھنا چاہتا ہوں
عطا کریں جو مجھے رزق لفظیات حسین
حدیث پاک کی رو سے تو مصطفی ہے تو پھر
میرا یہ دل ہے کہ لکھوں میں تیری نعت حسین
زمین کرب و بلا دیکھنے کی خواہش میں
میں چھوڑ دیتا ہوں سب اپنی خواہشات حسین
وہ جس میں جاگ کے لکھوں نہ میں تیری مدحت
مجھے نصیب نہ ہو ایسی کوئی رات حسین
یہ کربلا میں تیری تشنگی کا معجزہ ہے
ہر ایک آنکھ سے بہتی ہے اب فرات حسین
عدو نے چاہا بہت پر اسے جھکا نہ سکا
ہے رہتا پرچم غازی پہ تیرا ہاتھ حسین
یقیں نہیں ہے تو راہب سے پوچھ لو جا کر
جو مانگے ایک تو دیتا ہے اس کو سات حسین
تو چاہے جنبش ابرو سے پھیر دے لشکر
ہیں سارے تیری ہی قدرت میں معجزات حسین
زمین پہ آن گرے پل میں آسماں راقب
ہاں درمیاں سے ہٹا لے گر اپنا ہاتھ حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.