Dar-e-Shabbir ka rutba bohat hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s)
در شبیر کا رتبہ بہت ہے
یہ کس نے کہہ دیا سجدہ بہت ہے؟
تو پھر کلمہ بھی آدھا ہی پڑھیں وہ
جو کہتے ہیں ہمیں اللہ بہت ہے
بھلا ہوتے نہ کیوں بے ہوش موسی
علی کا نور ہی چمکا بہت ہے
علی کے بغض کی حدت ہے ایسی
منافق ہو جہاں جلتا بہت ہے
نہیں دوں گا میں زحمت مالکوں کو
میری بخشش کو تو فضہ بہت ہے
جونہی بہلول کو دیکھا تو سوچا
علاقہ خلد کا سستا بہت ہے
اسے جھک جھک کے ملتی ہے یہ دنیا
در حیدر پہ جو جھکتا بہت ہے
علی کے در کا میں نوکر ہوں راقب
میری عزت کو یہ جملہ بہت ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.