Jab Uthata Hoon Qalam Aal-e-Aba Ke Wastey
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General
جب اٹھاتا ہوں قلم آل عبا کے واسطے
لفظ پڑ جاتے ہیں کم ان کی ثناء کے واسطے
شہ کے غم میں خوں بہانے کو خطا کہتے ہو تم
وقف میری زندگی ہے اس خطا کے واسطے
کیا ضرورت ہے میرے اصغر کو تیغ و تیر کی
اک تبسم ہی ہے کافی حرملا کے واسطے
اس میں عکس پاک عباس دلاور آ گیا
کیا شرف کم ہے یہ نہر علقمہ کے واسطے؟
جس قدر ممکن ہو، ہو جاؤ غم شہ کے قریب
یہ عمل اکسیر ہے قرب خدا کے واسطے
بغض حیدر مر کے بھی جاتا نہیں دل سے کبھی
کہ دوا کوئی نہیں ہے اس وبا کے واسطے
چاہتے ہو گر جیو محشر تلک راقب تو پھر
مدحت حیدر کرو اپنی بقا کے واسطے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.