Jahan Hussain Ka Roza Dikhai Deta Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s)
جہاں حسین کا روضہ دکھائی دیتا ہے
وہیں پہ عرش معلی دکھائی دیتا ہے
ہے جس قدر بھی عقیدے کا رزق جس کے پاس
اسے حسین بھی اتنا دکھائی دیتا ہے
خلاف غیبت مہدی کے بولنے والے
مجھے بتا تجھے اللہ دکھائی دیتا ہے؟
رسول سجدے میں ہیں اور پشت پر شبیر
سخی کا سجدوں پہ قبضہ دکھائی دیتا ہے
بتاؤں کس طرح الفاظ میرے پاس نہیں
در حسین پہ کیا کیا دکھائی دیتا ہے
علی کا نام جو لیتا ہوں برسر منبر
تو کھل کے چہروں پہ شجرہ دکھائی دیتا ہے
میرے حسین سے جو شخص ہو گیا منسوب
وہ ہر زمانے میں اعلی دکھائی دیتا ہے
قسم خدا کی وفاؤں کا ہے خدا عباس
اتر کے پانی میں پیاسا دکھائی دیتا ہے
در حسین پہ جھکنے کا ہے سبب راقب
جو تیرے نام کا چرچا دکھائی دیتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.