Muttasil Har Ghari Hussain Se Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s)
متصل ہر گھڑی حسین سے ہے
یہ کرم دائمی حسین سے ہے
ذکر شبیر کرتا رہتا ہوں
روح میں تازگی حسین سے ہے
میں تو بندہ ہوں چھوڑیے مجھ کو
خود خدا کی خودی حسین سے ہے
مجھ کو شبیر کے لہو کی قسم
آج نام علی حسین سے ہے
کہہ رہا ہے ہر اک شہید یہی
اب میری زندگی حسین سے ہے
چل رہا ہے جو یہ نظام خدا
سب یہ مولا سخی حسین سے ہے
میرا اپنا کوئی کمال نہیں
مجھ کو عزت ملی حسین سے ہے
ہم کو ماتم سے روکنے والے
تیری کیا دشمنی حسین سے ہے؟
سر جھکا لے وہ مثل حر بن کر
جس کو شرمندگی حسین سے ہے
جا رہا ہوں میں کربلا راقب
بس یہ خوش قسمتی حسین سے ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.