Hussain Ke Dar Se
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s)
بھلا میں اور کیا لاتا حسین کے در سے
حسین مانگ لایا حسین کے در سے
جہاں سے رزق ہیں پاتے یہ سارے جن و بشر
شجر ثمر ہوں زمین و زماں کہ شمس و قمر
نظام چلتا ہے سارا حسین کے در سے
اندھیری قبر میں ہر سمت روشنی کے لیے
قضا کے بعد بھی میں اپنی زندگی کے لیے
کفن خرید کے لایا حسین کے در سے
ہاں پوچھنے پہ میرا دل یہی بتاتا ہے
فقط وہ شخص ہی کرب و بلا کو جاتا ہے
ہے آتا جس کو بلاوا حسین کے در سے
یہ بات آیہ تطہیر کا خلاصہ ہے
وہ شخص عین نجاست کا ہی سراپا ہے
جو دور جتنا بھی ہوگا حسین کے در سے
قسم خدا کی کبھی در بہ در نہیں ہوتا
پھر اس کو موت کا بھی کچھ خطر نہیں ہوتا
جو جوڑ لیتا ہے رشتہ حسین کے در سے
جبین اپنی جھکا کر سلام کرتا ہے
وہ رخ حسین کا کر کے نماز پڑھتا ہے
جو دیکھا غور سے کعبہ حسین کے در سے
ہے ایک ذات خدا اور ہے اک حسین کی ذات
وہ ایک بات کہ کچھ فرق کی نہیں کوئی بات
خدا سے مانگ لیا یا حسین کے در سے
مجھے یقین ہے راقب میں جی نہ پاؤں گا
کہ جس برس بھی میں کرب و بلا نہ جاؤں گا
میں دور رہ نہیں سکتا حسین کے در سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.