Ghareebe zehra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mesum Abbas
سفر تمام ہوا دیکھ چکا کربوبلا
الوداع کہنے جو مولا کے حرم میں پہنچا
آنکھ سے آنسوں بہے دل میں اداسی چھائی
یاد جب سید سجاد کی رخصت آی
ہاے وہ دشت بلا بیکفن تھا لاشہ
اپنے ہاتھوں میں کفن دیکھ کے میں نے یہ کہا
غریب زہرا شہید کربوبلا
کہاں ہمارا سفر کہاں ہمارا سفر
ہم نے جب پہلا قدم کربوبلا میں رکھا
تم نے زواروں کا اس طرح سے احساس کیا
رکھ دیا ہاتھ عزاداروں کے دل پر ہاے
ہم نے رونا بھی اگر چاہا تو رونے نہ دیا
ہاں مگر تم کو یہاں جب بلایا مہماں
مل کے نو لاکھ نے مقتل میں رلا کر مارا
غریب زہرا۔۔۔
کہاں ہمارا سفر۔۔۔
آج روضے سے بہت دور ہے دریا مولا
ہاں مگر پھر بھی ان آنکھوں نے یہ دیکھا مولا
ہر قدم راہ میں پانی کی سبیلیں تو ملی
کربلا میں نہ ملا کوئی بھی پیاسا مولا
تین دن تک تم پہ بند پانی رکھ کے
کر دیا قتل اسی شہر میں بھوکا پیاسا
غریب زہرا۔۔۔
کہاں ہمارا سفر۔۔۔
مولا ہم بھول نہیں پایینگے زینب کی تھکن
آپ کی طرح میرے ساتھ بھی آی ہے بہن
وہ بھی گھر لوٹ کے جاے گی یہاں سے لیکن
سر پہ چادر بھی ہے ہاتھوں میں نہیں کوئی رسن
اور تمہاری وہ بہن ہو کہ پابند رسن
شام رخصت ہوی بالوں سے چھپا کر چہرہ
غریب زہرا۔۔۔
کہاں ہمارا سفر۔۔۔
باپ سے دور کہاں رہتی ہے کوئی بیٹی
جب میری بیٹی میرے سینے سے آکر لپٹی
کوئی نہ آیا اسے مجھ سے چھڑانے کے لئے
ہاں مگر آپ کی وہ چار برس کی پیاسی
دشت میں روتی ہوی آپ سے جب لپٹی
شمر نے کھینچ کے بالوں سے طمانچہ مارا
غریب زہرا۔۔۔
کہاں ہمارا سفر۔۔۔
ایک دن روضہء عباس پہ ہم بیٹھے تھے
چلتے چلتے وہاں اک شخص گرا جب آ کے
خود وہ اٹھ سکتا تھا بازو تھے سلامت پھر بھی
جس نے دیکھا وہ چلا آیا سہارا دینے
اور گرے یوں غازی ہوا چہرہ زخمی
اپنے ہاتھوں کا سہارا بھی نہیں تھا مولا
غریب زہرا۔۔۔
کہاں ہمارا سفر۔۔۔
دل یہی چھوڑ دیا لوٹ کے جاتا ہوں وطن
کرنے آیا ہوں سلام آخری اے شاہ زمن
نہ اندھیرا ہے نہ مجھ پر ہے مصیبت کوئی
طوق گردن میں نہ زنجیر میں جکڑا ہے بدن
اور وہ عابد کا سفر ایک قیدی بن کر
سر جھکائے ہوے لاشے سے تمہارے گزرا
غریب زہرا۔۔۔
کہاں ہمارا سفر۔۔۔
آ گیا میثم و زیشان میں رخصت ہو کر
نہ ہی کانٹوں کی چبھن نہ کوئی سر نیزے پر
تازیانے بھی کسی نے نہیں مارے مجھکو
آگ نہ کھولتا پانی نہ برستے پتھر
جتنا چاہا رویا کب کسی نے مارا
راہ میں اپنا سفر دیکھ کے میں کہتا رہا
غریب زہرا۔۔۔
کہاں ہمارا سفر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.