Kehti Rahi Sakina Le Aao Pani Chacha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a)
کہتی رہی سکینہ لے آؤ پانی چاچا
مر جائیں ہم کہیں نہ لے آؤ پانی چاچا
پیاسا ہے میرا اصغر اس واسطے ہوں کہتی
مانگوں گی پھر کبھی نہ لے آؤ پانی چاچا
بتلاؤں تجھ کو پیاسے بچوں کا حال کیسے
پھٹتا ہے میرا سینہ لے آؤ پانی چاچا
شیر خدا کے بیٹے ارمان ہے کہ تجھ کو
تلوار مل سکی نہ لے آؤ پانی چاچا
یہ شیر خوار بچے غش کھا کے گر رہے ہیں
مشکل ہے ان کا جینا لے آؤ پانی چاچا
پھیلائے ہاتھ بولی عریان سر وہ بچی
چادر تو مل سکی نہ لے آؤ پانی چاچا
افراز بعد کربل آئی جو قید خانے
کہتی رہی حزینہ لے آؤ پانی چاچا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.