Mujh ko maloom hai Abid pe qayamat guzri
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Haji Ansar Party
مجھ کو معلوم ہے عابد پہ قیامت گزری
بھرے بازار سے جب ملکہء غیرت گزری
مولا شبیر سے سجاد تلک آتے ہوئے
خون میں ڈوب کے مقتل سے امامت گزری
ہر بشر رویا ہے اک جیسا بھرے عالم میں
اس کے اشکوں سی دنیا میں نہ رنگت گزری
جب گرے غش سے تو بیمار گرے سجدے میں
بھری سجدوں سے سجاد کی فطرت گزری
طوق و زنجیر پہن کر تو چلا حال رکوع
شام تک کیسے ہائے تیری مسافت گزری
قاری شبیر زمانے میں بڑے دیکھے ہیں
نوک نیزہ پہ بس تیری تلاوت گزری
ہر حرف شام کے سینے میں لگا زینب کا
کوئی مستور نہ یوں صاحب خطابت گزری
ظرف قاتل کو پرکھنے کے لیے اصغر تھا
کسی معصوم کی ایسی نہ شہادت گزری
جس کے پردے کا نگہبان تھا عباس جری
کیسے درباروں سے بنیاد شرافت گزری
چومتا رہتا ہے عادل تو انہی راہوں کو
مولا عابد کی جس راہ سے زیارت گزری
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.