Kya mujh haqeer pe ehsan kam Hussain ka hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s)
کیا مجھ حقیر پہ احسان کم حسین کا ہے
جو میری آنکھوں کہ آگے حرم حسین کا ہے
لحد میں جا کے کراؤں گا محفل شبیر
میرے کفن پہ قصیدہ رقم حسین کا ہے
تو ماتمی کو کبھی غور سے تو دیکھ ذرا
کہ اسکے سینے پہ نقش قدم حسین کا ہے
بنایا حر کو علیہ السلام اک پل میں
زمانہ دیکھ لے ایسا کرم حسین کا ہے
کہوں نہ کس طرح اشعار میں روانی میں
میرے شعور کی حد پہ علم حسین کا ہے
کلام کہنا میرے بس میں تھا کہاں راقب
زمانے بھر میں یہ میرا بھرم حسین کا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.