Khuda Muhafiz e Quran Hai Aur Bachaye Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Muzammil Abbas Zaidi
خدا محافظ قرآں ہے اور بچائے حسین
خدا کے وعدے خدا کی طرح نبھائے حسین
وہ دونوں پھر کبھی تبدیل ہو نہیں سکتے
جسے بنائے حسین اور جسے مٹائے حسین
یہ کائنات تو کن سے بنائی خالق نے
بنائی کرب و بلا کہہ کے صرف ہائے حسین
کسی بھی دور میں ہوتے وہ کربلا آتے
ہوئے تھے خلق بہتر فقط برائے حسین
عجیب رات وہ گزری تھی حر کی فطرت پر
کہ نیند اس کو سلائے اسے جگائے حسین
ابھی ابھی یہاں فطرس کو میں نے دیکھا تھا
لکھا ہوا تھا پروں پر ہے یہ عطائے حسین
میں لفظیات کا آدم بنانا چاہتا ہوں
مجھے بھی چاہیے تھوڑی سی خاک پائے حسین
علی کی جتنی ضرورت ہے اتنی غازی کی
وہ مرتضی، محمد ہیں یہ مرتضی حسین
خود اہل عشق سمجھ لیں گے نام کس کا ہے
میں صرف صبر ہی لکھ دوں اگر بجائے حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.