Ishq hi kare musalsal ho gaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup
عشق ہی کار مسلسل ہو گیا
زندگی کا مسئلہ حل ہو گیا
میرے آنسو میرے اندر ہی گرے
رونے سے جی اور بوجھل ہو گیا
آسماں پہلے نہیں تھا بے ستوں
لیکن اب دست دعا شل ہو گیا
میں نے بھی اس کو بھلایا اور پھر
خوش ہوا اتنا کہ پاگل ہو گیا
پانیوں پر آخری ہچکی کے ساتھ
ایک افسانہ مکمل ہو گیا
برف کے پیڑوں پہ پھول آنے لگے
رابطہ اس سے معطل ہو گیا
گھومتا پھرتا ہے تنہا رات کو
سردیوں کا چاند پاگل ہو گیا
تابش اب تو سو ہی جانا چاہیے
سامنے کا گھر مقفل ہو گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.