Ghar ghar matam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nadeem Sarwar
گھر گھر ماتم در در ماتم
تیرا ہوتا رہے مولا ماتم
بستی بستی قریہ قریہ
تیرا ہوتا رہے مولا ماتم
تیرا ماتمی اے میرے مولا
دنیا کے کسی کونے میں گیا
مصروف رہا ماتم میں تیرے
دیتا ہے سکوں تیرا ماتم
گھر گھر ماتم۔۔۔
جب دل نے کہا آے زہرا
میرے گھر میں بہانے اشک عزا
بس میں نے بچھا کے فرش عزا
کچھ دیر کیا برپا ماتم
گھر گھر ماتم۔۔۔
کل ہاتھ بندھے تھے زینب کے
مجبور بہن تھی ماتم سے
مجلس ہے تیری گھر گھر برپا
اب کرتی ہے سب دنیا ماتم
گھر گھر ماتم۔۔۔
عباس کے شانے کٹ تو گےء
معصوم تیرے پیاسے بھی رہے
غازی کے لئے بچوں کے لئے
اب کرتا رہے یہ دریا ماتم
گھر گھر ماتم۔۔۔
عاشور کو جب سورج نکلا
زہرا کے بھرے گھر کو دیکھا
پر چاند نے زینب کو دیکھا
کرتی ہے بھرے گھر کا ماتم
گھر گھر ماتم۔۔۔
کربل سے سفر تھا شام کا جب
لاشے پہ پکاری یہ زینب
تاحشر تیری مظلومی پر
کرنا ہے مجھے بھیا ماتم
گھر گھر ماتم۔۔۔
جو کربوبلا سے شام گیء
وہ بنت زہرا بنت علی
سب ماییں بہنیں مل کر اب
کرتی ہے صدا اس کا ماتم
گھر گھر ماتم۔۔۔
بیمار تھا اور زنجیریں تھی
پیروں کے تلے جلتی تھی زمیں
سجاد کے غم میں رو رو کر
کرتا ہے ہر ایک رستہ ماتم
گھر گھر ماتم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.