Bichray Yaqoob Ko Yousuf Se Milanay Walay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Kazim (a.s) recited by Anjuman Guldasta-e-Jaffria
بچھڑے یعقوب کو یوسف سے ملانے والے
منتظر کب سے ہیں کاظم کے گھرانے والے
قید خانوں میں ہوئے جاتے ہیں بے جرم شہید
قید خانوں سے اسیروں کو چھڑانے والے
اس کے اٹھارہ جواں سال پسر ہیں لیکن
چار مزدور ہیں میت کو اٹھانے والے
بیٹیاں ہیں کہ صدا دیتی ہیں بابا، بابا
کون بتلائے کہ بابا نہیں آنے والے
چودہ معصوموں کی نسبت تو نہیں تھی مولا
اے میرے چودہ برس قید نبھانے والے
ماں کو اکبر یہ کوئی کہہ دے نہ بھیجے بیٹے
زندہ بچتے نہیں بغداد کو جانے والے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.