Habash Ki Malika Haye Fizza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fizza (s.a) recited by Faheem Ali
کیسے اجڑ گئی ہے عزت مآب فضہ
سادات کے دکھوں کی ناطق کتاب فضہ
یثرب میں کربلا میں کوفہ میں شام میں بھی
ہر جا بتولیت کا ٹھہری حجاب فضہ
جب دشت میں رہا نہ شبیر کا کوئی بھی
پھر مرتجز کی تو نے تھامی رکاب فضہ
دربار میں ضعیفی تیری لہو لہو ہے
جذبوں پہ آگیا ہے لیکن شباب فضہ
اکبر تمہاری شادی جب سے ہوئی ہے بن میں
تب سے کئیے ہوئی ہے خوں سے خضاب فضہ
اکبر وطن پہ آئے سہرا مجھے دکھائے
بچھڑی کے دیکھتی ہے تربت میں خواب فضہ
موجوں میں بس گئی ہے تشنہ لبی تمہاری
واللہ فرات اب تک ہے آب آب فضہ
جب سے تمہارے سر کی چادر تراب ٹھہری
اس روز سے علی ہے بس بو تراب فضہ
بہلول کو بتانا اپنا کنیز زادہ
قائم کے واسطے سے روز حساب فضہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.