Main Pyasa Hoon Amma
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
میں پیاسا ہوں اماں
ہے خشک گلا میرا اور سامنے ہے دریا
خنجر میری گردن پر اب شمر چلائے گا
اماں یہ سماں تم سے دیکھا نہیں جائے گے
جلتی ہوئی ریتی پر کرنا ہے مجھے سجدہ
تم نے تو سدا اپنے پہلو میں سلایا ہے
جب پیاس لگی مجھ کو خود پانی پلایا ہے
سہ روز سے اب میں نے پانی ہی نہیں دیکھا
اب ہم نہیں آئینگے زینب کو بتا دینا
معصوم سکینہ کو تم پانی پلا دینا
ہرگز نہ پکارے گا اب آپ کا یہ بیٹا
زخموں میں میرے اماں ہے ریت بیاباں کی
جلتا ہوا صحرا ہے سایہ بھی نہیں کوئی
میں مالک کوثر ہوں ہے پھر یہ ستم کیسا
ہمشکل پیمبر نے جس دن سے اذاں دی ہے
اس دن سے لعینوں نے مہلت ہی نہیں دی ہے
اب آپ کی گودی میں ہے یاد مجھے آیا
ہر حال میں دریا پر عباس کو جانا تھا
یہ مشک سکینہ تو بس ایک بہانہ تھا
دل اسکا بھی جلتا تھا غازی بھی سمجھتا تھا
کوثر پہ میرا لشکر جس وقت گیا ہو گا
ہر چھوٹا بڑا جا کر بابا سے ملا ہو گا
ہر ایک نے یہ جا کر ان سے بھی کہا ہو گا
بچپن سے یہ عادت تھی جب پیاس مجھے لگتی
بن مانگے ہوئے غازی لے آتا تھا خود پانی
لے آئے ذرا پانی غازی کو صدا دینا
اے میر تکلم وہ منظر تھا بھلا کیسا
روئی جو نبی زادی اک شور قیامت تھا
جب چلنے لگا خنجر کہتے ہی رہے مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.