Tu Hai Bada Rehman Maula Tu Bada Rehman
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Nadeem Sarwar
آدم سے تابہ مہدیء آخر تیری عطا
تیرے کرم کے بار تلے سارے انبیاء
موسی کے حق میں نیل میں رستہ بنا دیا
مصلوب ہو کے عیسی کے لب پر تھی یہ صدا
ہر دل میں تو مکین ہے کہنے کو لامکاں
احسان ہم پہ ہے تیرا اے رب ذوالجلال
امت میں اسکی پیدا کیا جو ہے بے مثال
دختر بتول جس کی حسن اور حسین لال
لحمک لحمی جسکا علی جیسا باکمال
قرآن و اہلبیت کو تو نے کیا یکجاں
ہاتھوں پہ جسکے سنگ بھی کرنے لگے کلام
بھیجا درود چاند نے سورج کرے سلام
والنجم جس کی صبح ہے والیل جس کی شام
میرے نبی کے در کے فرشتے بھی ہیں غلام
قرآن کیلئے ہیں یہ ان کیلئے قرآں
نعت نبی ہے ذکر خدا ذکر پنجتن
سورج خدا کی ذات ہے میرا نبی کرن
جس کے لئے فلک کو بنایا گیا دلہن
معراج کی وہ رات محمد کا وہ سخن
قرآن میں لکھا ہے خدا نے وہ ہی بیاں
حمد خدا ہے نعت نبی ذکر پنجتن
اس کے سوا تو کچھ بھی نہیں ہے میرا سخن
یاد حسین ہے میرا سرمایہء نہن
ہے کربلا کی خاک سے آسودہ جو بدن
کیسے فشار قبر ہو پھر سرور و ریحاں
زہرا کے گھر ستارہ جو اترا تو یہ کھلا
محبوب پنجتن کو بہت رکھتا ہے خدا
مکتب حسن حسین کا یہ گھر بنا رہا
مسند نبی کی اس میں مصلی علی کا تھا
چوکھٹ پہ جس کی رہتا ہے جبریل سا درباں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.