Karam ki inteha hain Fatima
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Nadeem Sarwar
جو پوچھئیے کہ کیا ہیں فاطمہ کرم کی انتہاء ہیں فاطمہ
حجاب کبریائی ہے کسی کی کب رسائی ہے کہ پردہ خدا ہیں فاطمہ
وہ شامل درود ہیں وہ داخل درود ہیں
وہ منزل درود ہیں وہ قابل درود ہیں
وہ حاصل درود ہیں وہ حامل درود ہیں
کہ مرکز کساء ہیں فاطمہ
عیاں ہیں وہ نہاں ہیں وہ زماں ہیں وہ مکاں ہیں وہ
صدائے کن فکاں ہیں وہ جہاں خدا وہاں ہیں وہ
زمیں ہے آدمی کی ماں زمین کی بھی ماں ہیں وہ
کہ فاطر السماء ہیں فاطمہ
جو پنجتن سمٹ گئے تو ایک ذات بن گئی
وہ ایک ذات پھیل کر یہ کائنات بن گئی
یہ کائنات سج گئی ہر ایک بات بن گئی
پتہ چلا کہ کیا ہیں فاطمہ
وہ قول ہیں مقالہ ہیں وہ معدن رسالہ ہیں
علی کی ہم نوالہ ہیں علی کی ہم پیالہ ہیں
حسین کا حوالہ ہیں حسن کو جس نے پالا ہے
وہ پاک سیدہ ہیں فاطمہ
رسالتیں، ولایتیں، امامتیں، ہدایتیں
شرافتیں، نجابتیں، طہارتیں، شہادتیں
کرامتیں، صداقتیں، عبادتیں، ریاضتیں
انہی کا تو سرا ہیں فاطمہ
وہ جلوہ غیاب ہیں وہ نور کی کتاب ہیں
خدا کا وہ حجاب ہیں خدا کا وہ نقاب ہیں
کہ جز نبی و جز علی کہاں کسی کو تاب ہے
خدا کا آئینہ ہیں فاطمہ
اسی کے ہیں یہ بحر و بر اسی کے ہیں یہ خشک و تر
اسی کے ہیں شجر حجر اسی کے ہیں گل و ثمر
کروں کچھ اور مختصر خدا تو وہ نہیں مگر
خدا سے کب جدا ہیں فاطمہ
میری صدا سن اے خدا دلوں میں سب کے نور رکھ
کہ سرور و نوید کو منافقت سے دور رکھ
کثافتوں سے دور رکھ کہ حاضر و حضور رکھ
ہمارا واسطہ ہیں فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.