Kab Aaoge Maula
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
جاگے ہوئے فتنوں کو سلانے چلے آؤ
اب بیت گئے کتنے زمانے چلے آؤ
گیارہ سو برس کیسے گزارے میرے آقا
غیبت میں جو گزری ہے سنانے چلے آؤ
جب آنا ہو آ جانا مگر خواب میں میرے
کب آؤ گے مولا یہ بتانے چلے آؤ
یہ ماتمی ہے یہ ہے نمازی یہ کوئی اور
ان ساری فصیلوں کو گرانے چلے آؤ
ہو قادر مطلق کی تمہی آخری حجت
مجبوروں کو مختار بنانے چلے آؤ
ہر سمت رواں ہے ابوسفیان کا سکہ
سکہ ابوطالب کا چلانے چلے آؤ
غازی کا علم آپ کے لشکر کا نشاں ہے
کعبے پہ اسے مولا سجانے چلے آؤ
ارمان ہے غیبت سے صدا آئے کہ
سبط جعفر ذرا اشعار سنانے چلے آؤ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.