Suno Baad Zahoor Kya Hoga
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
منادی ہو گی کے عدل خدا مبارک ہو
جدار خانہ حق مرتضی مبارک ہو
مدینے والو نیا مصطفی مبارک ہو
میرا ظہور اے خیرالنساء مبارک ہو
تھا دل پہ کرب و بلا کا جو بھار ختم ہوا
اے میری دادی تیرا انتظار ختم ہوا
ہے ذات حق جو پس معجزات میری ہے
شریک کار نبوت بھی ذات میری ہے
ہر اک امام کی ہر ایک بات میری ہے
فقط فدک ہی نہیں کائنات میری ہے
ہر ایک شہر یہ تحریر لکھتا جاؤں گا
یہ سب ہے زہرا کی جاگیر لکھتا جاؤں گا
اٹھے گا شور صف کارزار سے بھاگو
برس رہی ہے اجل ذوالفقار سے بھاگو
کوئی کہے گا نبی کے دیار سے بھاگو
کوئی کہے گا نکل کر مزار سے بھاگو
اب آئے ظلم و تشدد کو پھاڑنے والا
پھر آگیا در خیبر اکھاڑنے والا
علی کی تیغ ہے پھر بے نیام بھاگ چلو
جگہ حرم میں نہیں سوئے شام بھاگ چلو
اجل کو یاد ہے ہم سب کے نام بھاگ چلو
کے بھاگنا ہی تو ہے اپنا کام بھاگ چلو
اماں نہیں ہے کہیں کارزار ہستی میں
کچھار چھوڑ کے شیر آ گیا ہے بستی میں
سنائی دے گا یہ اعلان تیغ حیدر کا
حساب لوں گی یمین و یسار سے شر کا
وہ سر گیا جو ذرا سا ادھر ادھر سرکا
ملک بھی جان لے خود ذمیدار ہے پر کا
نہ جبرائیل امیں کو بھی کچھ رعایت ہے
زمیں پہ موت کو رکنے کی بس اجازت ہے
بھری ہے آگ میرے دل میں بے قرار ہوں میں
نا جانے کتنے شہیدوں کی سوگوار ہوں میں
نا جانے کتنے یتیموں کی قرض دار ہوں میں
کہے گا کون کے حیدر کی ذوالفقار ہوں میں
علی کے لال تیرے نام کی دہائی ہے
نہ آج روک مجھے آخری لڑائی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.