Suno Baad-e-Zahoor Kya Hoga
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
بام و در سجائیں گے جب امام آئیں گے
محفلیں جمائیں گے جب امام آئیں گے
جشن ہم منائیں گے جب امام آئیں گے
حال غم سنائیں گے جب امام آئیں گے
زخم دل دکھائیں گے جب امام آئیں گے
ابھی تو خون کے دریا بہائے جائیں گے
ابھی تو ظلم کے دھبے مٹائے جائیں گے
ستمگروں کے پرخچے اڑائے جائیں گے
ابھی تو قبر سے مردے اٹھائے جائیں گے
سوال کر چکی زہرا جواب لینا ہے
فدک کا مہدی نے آکر حساب لینا ہے
جو مشکلیں ہیں تو مشکل کشا بھی ہے کوئی
ہزار غم ہیں تو غم کی دوا بھی ہے کوئی
جو قافلے میں رواں رہنما بھی ہے کوئی
خدا اگر ہے تو پھر ناخدا بھی ہے کوئی
ہے درد دل تو کوئی دل کا چین بھی ہوگا
یزید لاکھوں ہیں کوئی حسین بھی ہوگا
یہ کہہ رہی ہے غم و رنج کی فراوانی
خبر یہ دیتی ہے عقل و خرد کی حیرانی
بتا رہی ہے یہ ظلم و ستم کی طغیانی
برسنے والا ہے اب ذوالفقار کا پانی
ستم کی موت کا سامان آنے والا ہے
سفینہ ڈھونڈ لو طوفان آنے والا ہے
ابھی بھی عشق تڑپتا ہے قتل گاہوں میں
ابھی حیات ہے قیدی اجل کی بانہوں میں
ابھی اندھیرا ہے انسان کی نگاہوں میں
ابھی تو قافلہ زندگی ہے راہوں میں
علی کا شیر ابھی صبر کی کچھار میں ہے
زمانہ اپنے محمد کے انتظار میں ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.