Woh Aaj Mehfil E Imkaan Mein Aane Walay Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
وہ آج محفل امکاں میں آنے والے ہیں
خدا کے گھر کو جو کعبہ بنانے والے ہیں
سو وہ بھی دیکھ لیں دل میں جو ان کی ہے تصویر
ہم اپنے دل کو عریضہ بنانے والے ہیں
علی نے توڑا تھا لات منات عزی کو
سو یہ بھی تینوں سے قبضہ چھڑانے والے ہیں
جو آج ہم نے اٹھائے ہیں کل بوقت ظہور
امام عصر وہ پرچم اٹھانے والے ہیں
ہمارے واسطے تو وہ ہیں حضرت جبریل
مگر حسین کا جھولا جھلانے والے ہیں
نزول امر شب قدر پر نہیں موقوف
ملک تو روز یہاں آنے جانے والے ہیں
میں روز موت سے کرتا ہوں اس لیے انکار
کہ روز سنتا ہوں وہ آج آنے والے ہیں
بڑھے گا لطف جو گونجے گی یہ صدا ماجد
سپاہ مولا میں مختار آنے والے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.