Aye Mere Imam
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
آپ پر درود اور سلام اے میرے امام
بس یہی صدا ہے صبح و شام اے میرے امام
ہر نفس تجھے میرا سلام عرض ہے
میں تو کیا ہوں ہر نبی ولی پہ فرض ہے
دو جہاں میں تیرا احترام اے میرے امام
آ رہے ہیں آپ چل رہی ہے یہ خبر
خانہء خدا پہ ہے ٹکی ہوئی نظر
سج رہے ہیں راستے تمام اے میرے امام
اس لیے تمہارا انتظار ہے شدید
سر اٹھائے پھر رہے ہیں وقت کے یزید
آ کے ان سے لیجئے انتقام اے میرے امام
دو جہاں کی بادشاہ تیری ذات ہے
تو ہے اس کا ہاتھ جو خدا کا ہاتھ ہے
تیرے ہاتھ بیعتیں تمام اے میرے امام
خانہء خدا کو قید سے چھڑائیے
مولا جلد آئیے اب آ بھی جائیے
لے کے ذوالفقار بے نیام اے میرے امام
ذکر خیر آپ کا وظیفہ ہے میرا
منقبت نہیں ہے یہ عریضہ ہے میرا
پڑھ رہا ہوں روز صبح و شام اے میرے امام
چومتے ہیں پاؤں آ کے تارے آپ کے
چل رہا ہے دیکھ کے اشارے آپ کے
ساری کائنات کا نظام اے میرے امام
مانگتے ہیں اور یوں ظہور کی دعا
دیکھنا ہے ہم کو انتقام کربلا
چاہے پھر ہو زندگی تمام اے میرے امام
وصف سب حسیں حسن کے نام ہو گئے
تخت و تاج میر کے غلام ہو گئے
جب سے وہ ہوا تیرا غلام اے میرے امام
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.